جریان

جریان کو عام لوگ دھات جانا بھی کہتے ہیں۔ اس میں مادہ منویہ جو درحقیقت انسان کا جوھر حیات ہے، پیشاب کرتے وقت پیشاب کی نالی سے بلا ارادہ خارج ہوا کرتا ہے۔ ملاپ کے بعد ویرج کا نکلنا خواہ وہ پیشاب سے پہلے ہو بعد یا درمیان میں خارج ہو یا چلتے پھرتے کام کرتے وقت خیالات شہوانی کے پیدا ہونے سے جاری ہو جائے یا حرکات یا کسی چیز کو مس کرنے سے نکل جائے وغیرہ وغیرہ۔ غرضیکہ ملاپ یا کوئی ایسی صورت کے علاوہ جس میں اخراج منی کی کوشش کی جائے۔ اگر منی بلا ارادہ خارج ہو تو اسے جریان منی کہتے ہیں۔

تشخیص مرض:
جب یہ معلوم ہو جائے کہ کوئی سفید یا زرد یا سیاہی مائل پتلی یا گاڑھی رطوبت عضو کے راستے سے خارج ہوتی ہے تو اس کی شناخت کی ضرورت ہے کہ وہ رطوبت کیا ہے۔ کیا وہ واقعی منی ہے یا کوئی اور رطوبت۔ کیونکہ عضو کے راستے سے مندرجہ ذیل رطوبت سے خارج ہو سکتی ہے۔

۱۔منی ۲۔ودی ۳۔ مذی ۴۔ گردوں کی چربی ۵ ۔ پیپ اور دوسری رطوبت

یاد رہے کہ پیپ میں ایک قسم کی بُو ہوتی ہے اور اس کے ساتھ خون کا کوئی قطرہ نکل آئے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ پیپ ہے اور پیشاب کی نالی یا مثانہ وغیرہ میں زخم ہے یہ منی ہے۔ لہٰذا اس کے مطابق علاج کیا جائے۔

مذی۔
یہ ایک رطوبت ہے جو عضو کے تناوْ میں آ جانے پر یا شہوت انگیز مناظر دیکھنے پر یا شہوت انگیز خیالات آنے پر پیشاب کی نالی سے خارج ہو جاتی ہے تاکہ احلیل اجزائے منی کے لیے چکنا ہو کر صاف ہو جائےاور منی بلا کسی رکاوٹ کے خارج ہو سکے۔

ودی۔
اس رطوبت کا نام ہے جو پیشاب نکلنے کے وقت پیشاب کے سوراخ میں آجاتی ہے اور اپنی لیس دار رطوبت کی وجہ سے احلیل کی دیواروں کو رگڑ اور پیشاب کی تُرشی سے محفوظ رکھتی ہے ان دونوں رطوبتوں کا تعلق ضروریات سے ہے۔

مگر جب ان گردوں کی قوتیں کمزور ہو جاتی ہیں تو یہ بھی کثرت سے نکلنا شروع ہو جاتی ہیں اور ایسی حالت میں جب یہ ضرورت سے زیادہ نکلیں تو تناوْ میں کمی آجاتی ہے اور انسان کو کمزور کردیتی ہیں۔

گُردوں کی چربی۔
یہ خصوصاً اس وقت نکلتی ہے جب ملاپ کے بعد پیشاب کیا جائے یہ لیس دار سفیدی مائل اور پتلی رطوبت میں نکلتی ہے اور یہ گُردوں کی کمزوری کی علامت ہوتی ہے۔

منی۔
یہ عام طور پر پیشاب سے ملی ہوئی یعنی پیشاب کے درمیان یا پہلے یا بعد میں خارج ہوتی ہے اس میں ایک قسم کی بُو ہوتی ہے اور بعض دفع اس کے اخراج میں لذت محسوس ہوتی ہے۔

وجوہات۔
جلق، کثرت ملاپ، کثرت منی، محرک شہوت مناظر دیکھنا، حدتمنی، سینما فلم وغیرہ، غیر فطری حرکات، محرک اشیاء مثلاً چاِئے، قہوہ، منشیات، شراب وغیرہ کا بکثرت استعمال، گرم مقوی غذائیں مثلاً گوشت پلاوء وغیرہ کا بکثرت استعمال، قبض، سوزش، پتھری گردہ، بواسیر، بدہضمی وغیرہ۔

علامات۔
پیشاب اور پاخانہ کے وقت منی کا اخراج ہوتا ہے۔ کمزوری، لاغری، سُرعت، بدہضمی، درد سر، کمزوری دماغ وغیرہ عوارض پیدا ہوتے ہیں۔ حافظہ کی کمزوری، نیند کم آنا، مریض کاہل اور سست ہو جاتا ہے، بالآخر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ ذراسی تحریک سے، رگڑ لگنے سے یا محض ملاپ ہی سے بلا نعوظ کچھ خط آ کر یا بلاحظ ہی انزال ہو جاتا ہے۔ مریض تنہائی پسند ہو جاتا ہے۔

علاج۔
سیلان مذی یا ودی اور اُن کے علاج قریب قریب ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور جریان کی دوائی اکثر مذی یا ودی کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ اصل سبب پیدا ہو تو ان عادات کو دور کریں، مرغن اشیاء اور محرکات کا استعمال فوراً بند کردیں۔

12 comments:

  1. مجھے ایک مسئلہ ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. This comment has been removed by the author.

      Delete
    2. مہر بانی کرکے مزی کا اعلاج بتایے

      Delete
  2. میرے عضو مخصوص کے منہ پر اکثر وقت لیسدار رطوبت بلا ارادہ و خواہش آ جاتی ہے
    جاص طور پہ جب مجھے چھوٹا پیشاب آیا محسوس ہو یا پاؤں کے زور پہ بیٹھوں تو
    اسکے بعد کمر کے پٹھوں میں خاص کر بائیں طرف والوں میں درد اور کمزوری محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے جب بھی چھوٹا پیشاب کروں تب بھی ایسا ہوتا ہے
    عرصہ آٹھ سال سے یہ مسئلہ ہے اور ہر طرح کا علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا
    مشت زنی بہت کی ہے
    کیا آپ یہ مسئلہ کیا ہے اور اسکا علاج کیا ہے بتا سکتے ہیں پلیززز

    ReplyDelete
  3. میرے عضو مخصوص کے منہ پر اکثر وقت لیسدار رطوبت بلا ارادہ و خواہش آ جاتی ہے
    جاص طور پہ جب مجھے چھوٹا پیشاب آیا محسوس ہو یا پاؤں کے زور پہ بیٹھوں تو
    اسکے بعد کمر کے پٹھوں میں خاص کر بائیں طرف والوں میں درد اور کمزوری محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے جب بھی چھوٹا پیشاب کروں تب بھی ایسا ہوتا ہے
    عرصہ آٹھ سال سے یہ مسئلہ ہے اور ہر طرح کا علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا

    ReplyDelete
    Replies
    1. daise ande yane egg pene se inshallah ye beemare ap ka dor ho jay ga.

      Delete
  4. Dekhen
    http://alheekmat.blogspot.com/p/blog-page.html

    ReplyDelete
  5. http://alheekmat.blogspot.com/p/blog-page.html

    ReplyDelete
  6. السلام علیکم
    میرے پیشاب کی نالی میں جلن رہتی ہے پیشاب کے بعد کافی دیر بعد سفید رطوبت سے گیلی رہتی ہے

    ReplyDelete
  7. timing ka elaj timing bohot km hy

    ReplyDelete
  8. بہترین چیزیں بتائی گئی ہیں ۔۔۔۔جوانوں کو سوچ سمجھ کر اپنے ساتھ ظلم کرنا چاہئیے

    ReplyDelete