تازہ ترین

سبز چا ئے وزن ہی نہیں گھٹا تی آ نکھو ں کی بیماریوں سے بھی محفو ظ رکھتی ہے
نیویارک…این جی ٹی…سبز چائے جہاں وزن گھٹا نے اور معدہ کے امر اض میں فا ئدہ مند ہے وہیں یہ آ نکھوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطا بق سبز چا ئے آ نکھوں کے انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔چینی تحقیق کے مطا بق سبز چا ئے میں پا ئے جا نے والے اجزاء آ نکھ میں انفیکشن پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کر دیتے ہیں اور اس کا با قا عدہ استعمال مو تیا کی بیما ری کے خطرے کو بھی کم کر دیتا ہے ۔


مٹر کے استعمال سے معدے کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے،ماہرین

کراچی…سرد موسم کے ساتھ ہی بازاروں میں ہرے ہرے تازہ مٹر بھی دستیاب ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ مٹر کھانے سے معدے کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے۔مٹر میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم اور پروٹین ،فائبر اورمائیکرونیوٹرینٹس بڑی مقدار میں ہوتے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ ان ہی غذائی اجزاء کی بدولت مٹر وزن کم کرنے اورمعدے کے سرطان سے بچاوٴ میں مددگار ہوتا ہے۔توانائی سے بھرپور مٹر سے جسم میں مدافعتی نظام کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔


خشک میوہ جات کااستعمال کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے

نیویارک…این جی ٹی…سردیوں کے آغازکے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعما ل بڑ ھ جا تا ہے جو کہ صحت اور دل کیلئے بے حد مفید ہے۔ امریکی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ کی خوراک میں خشک میوہ جات کا استعمال کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ 67گرام خشک میوہ جات کھانے سے خون میں اضافی کولیسٹرول کی سطح میں غیر معمولی کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان میوہ جات میں عام غذا کی نسبت صحت مند چکنائی والے اجزاء ،فائبر اور وٹامن E موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔


کینو کاجو س جلد کی خوبصورتی اور کئی بیما ریوں سے بچنے کا ذریعہ

کراچی…این جی ٹی…سر دیوں کی آمد کے ساتھ ہی ما رکیٹ میں کینوبھی آ چکے ہیں جو ذائقے دا ر ہو نے کے سا تھ سا تھ صحت کے لیے بھی انتہا ئی مفید ہیں ۔ طبّی ماہرین کے مطا بق روزانہایک گلاس اورنج جو س پینے سے نہ صرف جلد کی خو بصورتی میں اضا فہ ہوتا ہے کہ بلکہ سر دیوں میں پھیلنے والے نزلے زکا م سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔ما ہر ین کے مطا بق کینو میں قدرتی طو ر پر ایسے اجزا ء مو جو د ہیں جو جسم کا مدا فعتی نظا م مضبو ط بنا تے ہیں اور بیما ریوں سے محفو ظ رہنے میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ۔تحقیق کے مطا بق روزانہ دو گلاس اورنج جو س پینے سے نا صرف دل کے امراض سے بچا ؤ ممکن ہے بلکہ اس سے بلڈ پر یشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔


کینوکا جوس جلد کی خوبصورتی اور کئی بیماریوں میں مفید

کراچی …سردی کے ساتھ کینو کا موسم بھی آگیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کا جوس جلد کی خوبصورتی کے ساتھ کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس جلد کی خوبصورتی اور سردیوں میں پھیلنے والے نزلہ زکام سمیت دیگر بیماریوں سے بچاوٴ کا ذریعہ ہے۔ کینو میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment