انگور کے فوائد



انگورایسا موسمی پھل ہے جس میں پولی فینالک، اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز اور معدنی اجزاء کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
انگور بنیادی طورپر یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کا پھل ہے لیکن اب دنیا میں ہرجگہ پایا جاتاہے، انگورکو باغوں کے علاوہ گھروں میں بھی بیلوں پراگایا جاسکتا ہے۔
انگور کی کئی اقسام ہیں جن میں زرد و سبز ، سفید ، سرخ اور سیاہ انگور زیادہ مقبول ہیں۔
انگور میں ایک مادہ “ریزورا ٹرول” پایاجاتاہے جو کہ پولی فینولک فائیٹو کیمیکل پرمشتمل ہوتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو بڑی آنت اور غدود کے کینسر ، دل کی بیماریوں، اعصابی بیماریوں ، الزائمر اور وائرل وفنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتاہے۔
“ریزورا ٹرول” خون کی نالیوں میں مالیکیولرمیکنزم میں تبدیلی لاکر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرکے فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایک اور اینٹی آکسیڈنٹ کیچنز بھی سفید اور سبز انگور میں بکثرت ہوتاہے، اس کے علاوہ انگور میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں یعنی سوگرام تازہ انگور میں صرف 69 کیلوریزپائی جاتی ہے جبکہ کولیسٹرول کا تناسب صفر ہوتاہے۔
انگور میں فولاد ، کاپراورمینگنیز بھی بکثرت پایاجاتا ہے، کاپر اورمینگنیز جسم میں خون کی کمی دور کرنے میں معاون ہوتا جبکہ انگورسے کشمش بنائی جائے تو اس میں فولاد کی مقدار مزید بڑھ جاتی ہے، 100گرام تازہ انگور میں 190 ملی گرام الیکٹرولائٹ پوٹاشیم پائی جاتی ہے جو صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔
انگور وٹامن سی ، وٹامن اے ، وٹامن کے، کیروٹینز اور بی کمپلیکس وٹامنز جیسے پائری ڈوکسنز، رائبوفلاون اور تھائیامن کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہیں۔

اس کی قدر کا اندازہ درج ذیل اعداد و شمار سے لگایاجاسکتا ہے۔

Nutrition Facts
Grapes
Amount Per 100 grams
Calories 67
% Daily Value*
Total Fat 0.4 g 0%
Saturated fat 0.1 g 0%
Polyunsaturated fat 0.1 g 
Monounsaturated fat 0 g 
Cholesterol 0 mg 0%
Sodium 2 mg 0%
Potassium 191 mg 5%
Total Carbohydrate 17 g 5%
Dietary fiber 0.9 g 3%
Sugar 16 g 
Protein 0.6 g 1%
Vitamin A 2% Vitamin C 6%
Calcium 1% Iron 1%
Vitamin D 0% Vitamin B-6 5%
Vitamin B-12 0% Magnesium 1%
*Per cent Daily Values are based on a 2,000 calorie diet. Your daily values may be higher or lower depending on your calorie needs.

No comments:

Post a Comment