اسبغول کے فوائد

اسپغول سے تقریباً ہر شخص وا قف ہے۔ بڑی مشہور عام دوا ہے۔ اسپغول ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے ۔ اس کی ٹہنیا ں باریک ہو تی ہیں اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتو ں سے تقریبا ً مشا بہ ہوتے ہیں ۔ اس کا رنگ سرخی ما ئل سفید اور سیا ہ ہوتاہے۔ یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کامزاج سر د اور تر ہو تا ہے۔ اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے ۔ اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔
اسپغول کے فوائد

گرمی اور پیا س کو تسکین دیتا ہے ۔
گرمی کے بخار اور خون کے جو ش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کر تاہے ۔
سینہ ، زبان ،حلق کے کھر کھراپن اور صفراوی و دمو ی بیماریو ںکے لیے مفید ہے ۔
آنتو ں کے زخمو ں اور مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے ۔اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچہ ڈال کر پلا نا مفید ہوتا ہے۔
قبض کشا ہے۔ آنتو ں میں پھسلن پیدا کر تا ہے۔ اس کے لیے رات سو تے وقت ایک گلا س دودھ میںایک تولہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہو تی ہے ۔یہ دائمی قبض میں بھی بے حد مفید ہے۔
مر دانہ جوہر کو گاڑھا کر تا ہے اور قوت با ہ بڑھا تاہے ۔
سر درد کی صورت میں اسپغول سر کہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہو تاہے ۔ اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر پیا جا ئے تو سر درد کا فائدہ ہو تا ہے ۔
جریا ن میں اسپغول کا چھلکا ہمرا ہ شربت بزوری یا صندل کے، صبح نہا ر منہ پینا فائدہ مند ہے۔
دماغی طاقت بڑھا تا ہے ۔ دما غی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سو تے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں ایک تولہ اسپغول دود ھ میں ملا کرپئیں۔ یہ مقوی دما غ نسخہ ہے ۔
نسیا ن کے امرا ض میں اسپغول ایک بڑا چمچہ ہمرا ہ شربت صندل ،صبح نہا ر منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گری بادام ، سونف ایک تولہ اور کوزہ مصری حسب ضرورت ہمرا ہ دودھ استعمال کریں ۔
منہ کے دانو ں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ۔ ایسی صورت میں دہی میں ایک چمچہ بڑا ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد دہی کے ایک یا دو چمچ استعمال کریں ۔
ورمو ں کو تحلیل کرنے کے لیے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کر نا بے حد مفید ہے ۔
پیچش میں اسپغول ایک تولہ پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہو تا ہے ۔
سوز ا ک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمرا ہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے۔
معدے کی بیماریو ں ، خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہے ۔
بالو ں کو نرم اور بڑھانے کے لیے عرق گلا ب میںرگڑ کر با لو ں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹے بعد دھونے سے فائدہ ہو تاہے۔ یہ علا ج موسم گر ما کے لیے ہے ۔
خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ ایک تولہ اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعمال کریں ۔
اسپغول کا جو شاندہ بطور مسکن و ملین مشروب سو زش معدہ اورفم معدہ اور سینے کی جلن میںمفید ہے ۔

11 comments:

  1. اسپغول کے پودے کی تفصیل غلط لکھی ھے۔اس کا پودہ دس انچ سے زیادہ نہیں ھوتا اور اس کے پتے جامن سے بلکل مشابہت نہیں رکھتے۔میں ھر سال بیس ایکڑ کاشت کرتا ھوں

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسلام وعلیکم راشد صاحب اسپغول کی کاشت کے بارے میں اگر تفصیل بتا دیں تو نوازش ہو گی-

      Delete
    2. اسلام علیکم بھایو

      Delete
    3. بھائ صحی معلومات شیرکریں کیوں کہ ان نصخوں سے کسی کو نقصان نھیں ھوناچاھئے

      Delete
    4. سردیوں میں کھا سکتے ہیں ثابت اسپغول

      Delete
  2. "اسپغول" اسبغول نہیں۔ عربی میں بزرقطونا پودا سات آٹھ انچ ۔اٹک کے دیہی علاقوں میں خود رو پہدا ہوتا ہے۔ حکیم صاحب مصنوعات کو بیچنے سے پہلے اس کے ہجے درست کرلیں

    ReplyDelete
  3. کیا مسلسل ایک ہفتے اسپغول چھلکا پانی یا دودھ میں ڈال کر استعمال کرنا نقصان دہ ھے؟

    ReplyDelete
  4. اسلام علیکم
    ڈاکٹرصاحب میرامسلہ ہے ڈھلاپن اور ٹائمنگ کیا علاج ہے

    ReplyDelete
  5. ماشاءاللہ

    ReplyDelete